Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2015 02:16pm

بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی آف اسپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے والے بلال آصف نے تیسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

میچ کے بعد امپائرز نے بلال آصف کے باؤلنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کی انتظامیہ کو اس سے آگاہ کردیا۔

بلال آصف کو 14 روز کے اندر آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب سے معائنہ کرا کر باؤلنگ ایکشن کلیئر کرانا ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی بلال آصف کا ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان کے کسی با=لر کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہو.

اس سے پہلے پاکستان کے سعید اجمل اور محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں : مشکوک باؤلنگ ایکشن: سعید اجمل پر پابندی

بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیے جانے پر سعید اجمل نے چنئی کی بائیو مکینک لیب سے باؤلنگ کا ٹیسٹ کرایا تاہم باؤلنگ کے دوران ان کے ہاتھ میں 15 ڈگری سے زائد کا خم ہونے پر ان کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دے کر ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو بھی غیر قانونی قرار دے کر ان پر باؤلنگ کرانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Read Comments