Dawn News Television

شائع 09 اکتوبر 2015 07:33pm

ستاروں پر جم کا جنون

اپنی پسند کا ہر کھانا بلا خوف کھا کر بھی فٹ نظر آنے والے لوگ کتنے خوش قسمت لگتے ہیں ناں؟

لیکن زندگی میں سب کچھ اتنی آسانی سے نہیں ملتا، پاکستانی صنعت کے ستارے خود کو فٹ رکھنے اور دلکش نظر آنے کے لیے جتنی محنت کرتے ہیں اس سے انکار ممکن نہیں۔

جم جانا ان ستاروں کی متعدد عادتوں میں سے ایک ہے، جہاں جا کر اور اپنی ورزش کے دوران کی تصاویر وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے رہتے ہیں۔

پاکستانی ماڈل صدف کنول کی ورزش دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوسکتا ہے کہ یہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے کس حد تک محنت کرتی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات خان بھی فٹنس کے معاملے میں کافی سنجیدہ نظر آتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے بولی وڈ پہنچ جانے والی اداکارہ ماورا حسین بھی ورزش کرنے میں آگے آگے نظر آتی ہیں اور جم جانا ان کے پسندیدہ شوق میں سے ایک ہے۔

ماڈل حسنین لہری ویسے تو ایک پرکشش شخصیت کے مالک ہیں تاہم خود کو فٹ رکھنے کے لیے وہ جم میں کافی مشکل ورزش کرتے نظر آتے ہیں۔

جم میں ورزش کے معاملے میں ماڈلز کا ایک دوسرے سے سخت مقابلہ بھی جاری رہتا ہے۔

اداکار فیروز خان بھی صبح صبح جم جانا اور مشکل ورزش کرنا پسند کرتے ہیں۔

کون جانتا تھا کہ میزبان انوشے اشرف اور اداکار فہد مصطفیٰ ایک ساتھ جم میں ورزش کرتے ہیں اور بہترین دوست بھی ہیں؟

فہد مصطفیٰ نے اپنے جم کے دوران کی ایک ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شئیر کی جس میں وہ مداحوں کو ورزش کے فوائد بتاتے نظر آئے۔

بولی وڈ میں ایک اہم مقام حاصل کرنا آسان نہیں، یقیناً اس بارے میں اداکار اور گلوکار علی ظفر سے سیکھنا چاہیے۔

گلوکار عمیر جسوال جم میں ورزش کرنے میں خاصے سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

وی جے فہد شیخ بھی خود کو فٹ رکھنے میں آگے آگے رہتے ہیں۔

اداکارہ ثناء نواز خود کو کافی فٹ رکھتی ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں آج بھی آئٹم سانگ میں پرفارم کرنے کی آفرز موصول ہورہی ہیں۔

مارننگ شو کی ہوسٹ نادیہ خان بھی فٹ رہنے اور جم جانے کی شوقین نکلی۔

پاکستانی ستارے جہاں فٹ رہنے کے لیے دن رات ایک کردیتے ہیں وہیں بولی وڈ ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

اداکارہ عالیہ بھٹ بھی صبح اٹھتے ہی جم جانا سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔

جیکولین فرنینڈز نے جم میں ورزش کے معاملے میں شاید باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جم جانا اور خود کو فٹ رکھنا کتنا ضروری ہے یہ کوئی ملائیکا اروڑا خان سے سیکھے، یہی وجہ ہے کہ وہ 41 سال کی عمر میں بھی اتنی فٹ اور دلکش نظر آتی ہیں۔

فلم ’غنڈے‘ کی مکمل کاسٹ رنویر سنگھ، ارجن کپور اور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ جم میں ورزش کرتے نظر آئے۔

ورن دھون اپنی فلموں میں اتنے فٹ کیوں نظر آتے ہیں اس بات کا اندازہ آپ خود ہی لگا سکتے ہیں۔

سونم کپور کو بولی وڈ میں فیشن نسٹا کے نام سے جانا جاتا ہے، جم میں ورزش کرنے کے دوران اتنا دلکش شاید ہی کوئی نظر آسکے۔

اگر ان تمام اسٹارز کو دیکھ کر بھی آپ میں فٹ رہنے کا کوئی حوصلہ نہیں آیا تو پھر موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا آپ کے لیے کافی مشکل ہوگا۔

Read Comments