Dawn News Television

شائع 10 اکتوبر 2015 12:45am

ودیا بالن کو بڑی پیشکش

بولی وڈ خوبصورت اداکارہ ودیا بالن کو ویسے تو نت نئی ڈیزائنر ساڑہیاں پہننے کا بڑا شوق ہے اور اب اداکارہ کو اس حوالے سے 13 کروڑ کی ایک پیشکش ہوئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ودیا بالن کو ایک ساڑھی کے بڑے برانڈ نے ایک سال کے لیےبرانڈ ایمبیسڈر بننے کی پیشکش کی ہے جس کے عوض اداکارہ کو 13 کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

برانڈ کے مالک کے مطابق ودیا بالن اس برانڈ کے لیے سب سے بہترین چہرہ ثابت ہوں گی کیوں کہ انہیں خود ساڑھیاں پہننے کا شوق ہے اور وہ متعدد ایونٹس میں مختلف ساڑھیوں میں نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

خبر کے مطابق اداکارہ نے تاحال اس آفر پر کوئی حامی نہیں دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک اور خبر کے مطابق اداکارہ ودیا بالن ودیا کے پاس آٹھ سو ساڑھیاں الماریوں میں بھری پڑی ہیں اور وہ بھی انہیں کافی نہیں لگتیں۔ جب ہی موقع ملنے پر وہ مزید خرید لاتی ہیں۔

Read Comments