Dawn News Television

شائع 10 اکتوبر 2015 04:55pm

چین : ریسٹورنٹ میں دھماکا، 17 ہلاک

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کا واقعہ چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے شہر ووہو کے ایک چھوٹے ریسٹورنٹ میں دوپہر کے کھانے کے وقت پیش آیا۔

واقعے کا نشانہ بننے والے ریسٹورنٹ کے قریب واقع ایک دوسرے ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے کارکن نے بتایا کہ اس علاقے میں دیگر کئی چھوٹے ریسٹورنٹس ہے لیکن سلنڈر پھٹنے کا واقعہ صرف اسی ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : ترک دارالحکومت میں 2 دھماکے، 30 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جب آگ لگی تو دوسرے ریسٹورنٹس میں موجود لوگوں نے آلات کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث اسے بجھانے میں وقت لگا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

Read Comments