Dawn News Television

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2015 04:59pm

جب پکی ہوئی مچھلی 'زندہ' ہوگئی

کبھی تصور کریں کہ آپ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے جائیں اور آپ کو سرو کی گئی مچھلی اچانک 'زندہ' ہوجائے اور پلیٹ میں حرکت کرنے لگے تو آپ کیسا محسوس کریں گے.

ڈیلی میل کے مطابق ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین کے صوبے گوانگ زو کے ایک ریسٹورنٹ میں سوئیٹ اینڈ سار سوس کے ساتھ سرو کی گئی 'پکی' ہوئی مچھلی اچانک 'زندہ' ہوگئی اور اس نے حرکت شروع کردی.

ویڈیو میں نظر آنے والی مچھلی حقیقت میں کوئی 'زومبی' یا دوسری دنیا کی مخلوق نہیں ہے بلکہ موت کے بعد جانوروں کے زندہ رہنے کے پیچھے دراصل ایک بائیولوجیکل وضاحت موجود ہے.

رپورٹ کے مطابق تازہ مردہ جانوروں کے خلیات میں اتنی کیمیائی انرجی موجود ہوتی ہے کہ وہ کسی محرک کے ساتھ رابطے میں آتے ہی حرکت کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں بھی مچھلی میں اتنی طاقت موجود تھی کہ جیسے ہی اس پر سوڈیم کلورائیڈ یعنی نمک لگایاگیا، اس نے حرکت کرنی شروع کردی۔

Read Comments