Dawn News Television

شائع 11 اکتوبر 2015 09:43pm

یوٹیوب کے خفیہ بٹن کا انکشاف

ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب تقریباً ایک دہائی سے موجود ہے تاہم یہ ابھی بھی لوگوں کو حیرت میں ڈال سکتی ہے۔

حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب ڈیویلپرز نے اسپیس بار بٹن پلے اور پوز کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا۔

یہ بات حیران کن لگ سکتی ہے تاہم اس سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ اسپیس بار کا بٹن دبانے پیج کبھی کبھار نیچے کیوں آجاتا ہے۔

یوٹیوب چینل گریڈ اے انڈر اے کے مطابق پلے اور پوز کرنے کے لیے 'کے' بٹن بنایا گیا تھا۔

چینل کے مطابق ک بٹن اس لیے بنایا گیا کیوں کہ زیادہ تر ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز میں 'کے' بٹن سے ہی پلے اور پوز کیا جاتا ہے۔

Read Comments