Dawn News Television

شائع 12 اکتوبر 2015 09:53pm

فیس بک میں تبدیلی جس کا کسی کو پتا ہی نہ چلا

ہم سب ہی فیس بک استعمال کرنے کے عادی ہیں اور کتنے لوگ ہوں گے جو اس سے لاگ آف ہوتے ہوں گے؟ بلکہ بیشتر افراد کو تو اس لیے بھی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ وہ کبھی سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ سے دور ہی نہیں ہوتے۔

دفاتر میں بھی اکثر لوگ گوگل کروم کا incongnito موڈ یا فائرفوکس کا اس سے ملتا جلتا آپشن استعمال کرتے ہیں جس کے لیے فیس بک لاگ آف کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی بس ڈائریکٹ ونڈوز بند کرنا بھی کافی ثابت ہوتا ہے۔

تاہم اگر آپ یہ آپشن استعمال نہیں کرتے تو اگلی بار فیس بک لاگ آف کرنے کے بعد اپنے بائیں یا دائیں جانب ایک انوکھی تبدیلی پر غور کرنا نہ بھولیں۔

جی ہاں اگر آپ کبھی فیس بک سے لاگ آف ہوجائیں تو آج کل یہ پیغام آپ کا استقبال کرتا ہے روکنے کے لیے شکریہ، ہم آپ کو جلد دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر صارف کے لیے پیغام تو ان کی زبان میں لگ بھگ یہی ہے مگر ہاتھ پکڑے جوڑے کی شکلیں اور رنگت ضرور جاتی ہے۔

اس پیغام کے لیے فیس بک نے 1999 ورژن کے پاورپوائٹ کلپ آرٹ کو مختلف ملبوسات اور رنگوں کے ساتھ استعمال کیا ہے۔

فیس بک میں یہ دلچسپ تبدیلی ستمبر کے آخر میں سامنے آئی جس کا اکثر صارفین کو پتا بھی نہیں چلا مگر کیوں؟

درحقیقت فیس بک نے اس کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ آپ کبھی اس گرافک کو دیکھ ہی نہیں سکتے کیونکہ کروڑوں افراد تو فیس بک سے کبھی لاگ آف ہوتے ہی نہیں لہذا اس تبدیلی کا انہیں پتا تک نہیں چلا۔

Read Comments