Dawn News Television

شائع 13 اکتوبر 2015 08:43pm

ایک اور تاریخی چھکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن پاکستان کے نام رہا جس نے چار وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنائے ہیں.

دن کی خاص بات اسٹار بلے باز یونس خان کا ریکارڈ تھا جہاں انہوں نے اپنی 38 رنز کی اننگ کے میانداد کا پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

پانچ سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے والے شعیب ملک نے ٹیم میں اپنی واپسی یادگار بناتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کیں.

انگلش ٹیم کو دن کے آغاز میں ہی شان مسعود کی وکٹ کی صورت میں کامیابی ملی۔
حفیظ اور شعیب ملک نے ابتدائی نقصان کے بعد 168 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔
انگلینڈ نے لیگ اسپنر عادل ۔راشد کو ڈیبیو کرایا
میچ کے پہلے دن کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔
محمد حفیظ نے ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ سنچری سے صرف دو رنز پہلے 98 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔
یونس خان عظیم بلے باز جاوید میانداد کا پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنانے کے بعد شائقین کی داد کا جواب دیتے۔
شعیب ملک کا سنچری مکمل کرنے کے بعد ایک انداز۔
یونس خان سنچری کی تکمیل پر ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کو سراہتے ہوئے۔
اسٹورٹ براڈ پاکستانی بلے باز یونس خان کی وکٹ حاصل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔
شدید گرمی میں دن بھر کی محنت کے بعد انگلش ٹیم کے ہاتھ صرف چار وکٹیں آ سکیں۔
Read Comments