Dawn News Television

شائع 23 نومبر 2015 06:58pm

لاہور کی دیواروں پر فنکاروں کے خوبصورت رنگ

لاہور میں وال اسٹریٹ آرٹ کے ایک مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف کالجوں کے طالب علموں نے ایک ساتھ مل کر دیواروں کو رنگا۔

فنکاروں کی جانب سے اسٹریٹ آرٹ پاکستان نامی پروگرام ایک آغاز ہے جس کا مقصد پاکستان کی دیواروں کو اچھے پیغامات اور رنگ برنگی کہانیوں سے مزئین کرنا ہے۔

سالوں سے لاہور کی سڑکوں پر موجود دیواروں پر نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ جملے یا وال چاکنگ دیکھنے والوں کو ناگوار گزرتی تھی۔

اب فنکار اور رضاکار لاہور کی ان دیواروں پر خوبصورت رنگوں سے بنی تصاویر پینٹ کر رہے ہیں تاکہ اس کی خوبصورتی کو چارچاند لگ جائیں۔

Read Comments