Dawn News Television

شائع 26 نومبر 2015 12:08am

سلمان کے والد کی سالگرہ میں شعیب اختر کی شرکت

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی 80ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بھی شرکت کی۔

سلمان خان کے والد سلیم خان ماضی کے بہترین بولی وڈ اسکرین رائٹر تھے۔

انہوں نے جاوید اختر کے ساتھ مل کر کئی بولی وڈ فلموں کی کہانی لکھی جو اپنے دور کی کامیاب فلمیں تھیں جن میں 'شعلے'، 'ڈان'، 'مسٹر انڈیا' اور 'دیوار' شامل ہیں۔

اداکار سلمان خان نے اس موقع پر اپنے والد کی سالگرہ کے لئے ممبئی میں اپنے گھر پر شاندار تقریب رکھی جس میں بولی وڈ سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بہترین کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔

تقریب میں شعیب اختر کے ساتھ ساتھ بولی وڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون، کبیر خان، ساجد نڈیا والا اور اداکارہ سنگیتا بجلانی موجود تھیں.

سلمان خان اور سلیم خان، فوٹو بشکریہ پنک ولا
ڈیوڈ دھون، ساجد ناڈیہ والا، سلمان خان، سلیم خان، کبیر خان اور سہیل خان، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ پنک ولا
سنگیتا بجلانی، وردا نڈیا والا اور سلیم خان، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
شعیب اختر، سلمان خان، ساجد نڈیا والا، سلیم خان اور کبیر خان، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
Read Comments