Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2015 07:44pm

پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل شعیب ملک انجری کا شکار

دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل گرین شرٹس کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور آل راؤنڈر شعیب ملک میچ سے قبل زخمی ہو گئے ہیں۔

دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک پریکٹس کے دوران انگلی زخمی کرا بیٹھے جس کے باعث ان کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

شعیب ملک کو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اوپنر احمد شہزاد بھی بخار اور فلو کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے ان کی بھی میچ میں شرکت مشکل نظر آتی ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی عدم شمولیت سے پاکستان کا میچ کیلئے کامبی نیشن بگڑنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیریز جیت کر اپنی عالمی نمبر دو رینکنگ کو برقرار رکھنے کی خواہش کو بھی دھچکا لگ سکتا ہے۔

Read Comments