گوگل ڈرائیو پر واٹس ایپ بیک اپ بنائیں
ہر ماہ تقریباً ایک ارب افراد واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں جو کہ دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا یا بات چیت کرنے کا پسندیدہ فورم بنتا جارہا ہے۔
تاہم اگر آپ کا فون چوری ہوجائے، چھن جائے یا خراب ہوجائے تو آپ کے موبائل میں موجود تمام یادیں آپ کے فون کے ساتھ ہی آپ سے دور ہوجائیں گی۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ ان یادوں کو بغیر زیادہ محنت کیے کس طرح محفوظ بناسکتے ہیں۔
انڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ اب آپ کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنی تمام تصاویر، چیٹس اور ویڈیوز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو پر بنالیں۔ اس بیک اپ کو بنانے کے بعد اپنی نئی ڈیوائس میں محض کچھ ٹیپ کے استعمال سے تمام چیزیں بحال (ری اسٹور) کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اس آپشن کو نہیں دیکھ سکتے تو جلد یہ آپ کے موبائل پر بھی نظر آنے لگ جائے گا۔
مندرجہ ذیل چارٹ سے آپ باآسانی اپنی چیٹس، فوٹوز اور ویڈیوز کو محفوظ بناسکتے ہیں۔