☰
نیویارک میں تھینکس گیونگ کی شاندار تقریب
نیویارک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی تھینکس گیونگ کی بہترین تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شہر میں ہر سال کی طرح اس بار بھی سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عجیب و غریب اشکال کے غبارے نمایاں ہیں۔
تھینکس گیونگ ڈے کی خصوصی پریڈ کیلئے مختلف ڈیزائنز کے غبارے رکھے جن میں کارٹونز اور ویڈیو گیمز کے کرداروں کے ڈیزائنز بھی شامل تھے۔
اس پریڈ میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
امریکا میں نومبر کی چوتھی جمعرات کو تھینکس گونگ کا تہوار منایا جاتا ہے، اس دن وہاں رہنے والے تمام لوگ اپنی کاروباری زندگی سے دور رہ کر ایک دوسرے کے گھر جاتے اور دعوتوں میں شرکت کرتے ہیں۔
تھنکس گونگ کا تہوار امریکا میں گزرنے والے سال اور فصل کی نعمت کا شکر ادا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس روز امریکا میں عام تعطیل کی جاتی ہے۔
Read Comments