Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2015 05:39pm

کھیل کے میدانوں میں جانوروں کی مداخلت

کھیلوں میں شائقین اور پولیس کی مداخلت ایک عام سی بات ہے لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوا کہ جانوروں اور پرندوں نے کھیل کے میدانوں کو رونق بخشتے ہوئے عوام کو محظوظ کیا.

یہاں ہم ایسی کچھ تصاویر پیش کر ہے ہیں جن میں جانوروں نے کھیل کے میدانوں میں مداخلت کی.

انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ایک آفیشل میدان میں داخل ہونے والے کتے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
فرانس میں ہونے والی ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں یہ کتا سائیکل ریس میں کچلنے سے بال بال بچا اور اس کے بعد اسے اسٹینڈ میں پہنچا دیا گیا۔ فوٹو اے پی
کینیڈین ویمنز گالف اوپن کے دوران گالف کورس میں جنگلی ہرن نے مداخلت کی۔ فوٹو رائٹرز
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں سائیکل سوار روڈ پر موجود بھیڑوں سے بچ کر گزرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
شارجہ میں گراؤنڈ مین بکری کو میدان سے لے جاتے ہوئے۔ تصویر بشکریہ آئی سی سی
بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران پچ پر آ کر بیٹھنے والے اس کبوتر نے امپائرز کو میچ روکنے پر مجبور کردیا تھا۔ فوٹو رائٹرز
یورو کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ کے دوران گول پوسٹ پر آ بیٹھنے والے اس الو نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی تھی۔ فوٹو رائٹرز
کولمبیا میں منعقدہ 2010 کے سرمائی اولمپکس میں مردوں کے اسکینک کے مقابلوں کے دوران ایک جنگلی بلا اسکینگ کے دروزاے عبور کرتا ہوا۔ فوٹو اے پی
Read Comments