Dawn News Television

شائع 01 دسمبر 2015 07:30pm

رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا اختتام

کراچی: تین روزہ فیشن پاکستان ویک کے رنگا رنگ فیشن شو میں ملک کے نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

پہلے روز ڈیزائنر برانڈز شہلا چتور، ثانیہ مسکاتیہ، ٹونی اینڈ گائے، گلابو، عائشہ ہاشوانی، ہشام ملک، ٹینا درانی، اور ثناء سفیناز نے اپنے ملبوسات پیش کیے ۔

دوسرے روز برانڈز اعلان، ماہین کریم، وردا سلیم، عبید شیخ، ہما عدنان، ندا ازور اور دیپک پروانی شامل رہے جبکہ تیسرے روز عمر سعید، ظہیر عباس، ڈیلپی، زینب چھوٹانی، فراز منن، نعمان عارفین اور نیلوفر شاہد شامل تھے۔

اس دوران ماڈلز خوبصورت ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے ریمپ پر چلیں اور دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

فیشن شو میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد لوگوں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جن میں عائشہ عمر، عمران عباس، سارہ شیروز، سروت گیلانی، زالے سرحدی، ماریہ واستی، ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین، میرا سیٹھی، مہوش حیات خان، اعجاز اسلم، فیصل قریشی، احسن خان، حریم فاروقی، منشا پاشا، ذوئے ویکاجی، مایا علی، عثمان خالد بٹ، وقار علی خان اور ثنا بچا شامل ہیں۔

پاکستان میں موسم سرما کے دوران شادیوں کی تقاریب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان فیشن ویک میں نمائش کیے ہوئے ان ملبوسات کو دیکھ کر آپ کو اپنے جوڑوں کا انتخاب کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

تینوں دن موتیوں اور نگوں کے کام سے بنے ملبوسات پہنے خوبصورت ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں۔

ڈیزائنرز نے اس دوران نہایت خوبصورت رنگوں کا انتخاب کیا، خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ مردوں کے ملبوسات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔

Read Comments