Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2016 07:56pm

بروک لیسنر سے جڑے 11 دلچسپ حقائق

بروک لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کے چند بڑے سپراسٹارز میں سے ایک ہیں اور جزوقتی (پارٹ ٹائم) شرکت کے باوجود وہ انتہائی پرکشش معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔

درحقیقت بروک ایسے کھلاڑی ہیں جو کئی کھیلوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں۔

ویسے تو انہیں پیشہ ور ریسلر کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے مگر ان سے جڑے کچھ حقائق ایسے ہیں جن سے ہوسکتا ہے کہ آپ واقف نہ ہو۔

  1. بروک لیسنر نے 2000 میں این سی اے اے ریسلنگ چیمپئن اپنے نام کی تھی۔

  2. اسی طرح وہ ایک بار یو ایف سی ہیوی ویٹ چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

  3. بروک لیسنر چار بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

  4. بروک لیسنر واحد ریسلر ہیں جنھیں این سی اے اے، یو ایف سی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

  5. پچیس سال کی عمر میں چیمپئن شپ جیتنے پر لیسنر ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے کم عمر چیمپئن قرار پائے تھے۔

  6. مگر ریسلنگ سے ہٹ کر بروک لیسنر نے رگبی کے میدان میں بھی خود کو منوایا ہے اور 2004 میں مینیسوٹا وائی کنگز کے اسکواڈ میں کھیلتےرہے۔

  7. بروک لیسنر ایک ماہر شکاری بھی ہیں۔

  8. وہ آنتوں کے ورم کے مرض کا شکار ہیں۔

  9. 2011 میں بروک لیسنر ایم ایم اے کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی تھے جنھیں 53 لاکھ ڈالرز دیئے گئے۔

  10. بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک سابق اسٹار سیبل سے شادی کی۔

  11. لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے پارٹ ٹائم معاہدہ کررکھا ہے اور اس کے ٹی وی شوز اور ایونٹس میں شرکت پر غیر متعین معاوضہ لیتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے نامعلوم معاوضے کے ساتھ کئی سالہ معاہدہ کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments