Dawn News Television

شائع 09 جنوری 2016 11:32pm

اوباما کے پالتو کتے کو اغوا کرنے کا ’منصوبہ‘ ناکام

امریکا میں ایک شخص کو صدر بارک اوباما کے دو میں سے ایک کتے کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

این بی سی کے مطابق، نارتھ ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والے سکاٹ سٹاکرٹ کو منیسوٹا کی خفیہ سروس کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

سکاٹ کو گرفتار کرنے والے ایجنٹس کو ان کی گاڑی سے غیر رجسٹرڈ شدہ بندوقیں اور گولیاں ملی ہیں۔

گرفتاری کے وقت پوچھ گچھ کے دوران سکاٹ نے خود کو ’یسوع مسیح‘ جبکہ سابق صدر جان ایف کینیڈی اور ہولی وڈ سٹار مارلن منرو کو اپنا والدین بتایا۔

سکاٹ کے مطابق، وہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق، کتے اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کی رپورٹ ملنے کے باوجود سکاٹ پر غیر رجسٹرڈ اسلحہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اوباما کے پاس ’بو‘ اور’سنی‘ نام کے دو پالتو کتے ہیں۔

بشکریہ ٹائمز


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments