Dawn News Television

شائع 03 فروری 2016 10:32pm

اب ونڈوز 10 خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوگی

ونڈوز 10 اب خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوکر کمپیوٹر پر انسٹال ہوجائے گی۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ 2016 میں وہ صارفین پر ونڈوز 10 انسٹال کرنے کے لیے زور دیں گے۔

مزید پڑھیں: ونڈوز 10 کے سات بہترین فیچرز

آٹھ فروری کے بعد اگر آپ کی ونڈوز اپ ڈیٹ سیٹنگز recommended پر ہیں تو پھر آپ کے کمپیوٹر پر یہ آپریٹنگ سسٹم خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوکر انسٹال ہوجائے گا۔

اگر آپ نے ان سٹنگز کو manual پر بھی رکھا ہوا ہے تو تب بھی یہ خود بہ خود ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے۔

تاہم مائیکروسافٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمپیوٹر اسکرین پر انسٹال کرنے کی تصدیق کے لیے ایک پیغام آئے گا تاہم ایسا تب ہی ہوگا جب ونڈوز 10 کی فائلز آپ کے سسٹم میں ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفت ونڈوز 10 کے نو منفرد فیچرز

اگر آپ ونڈوز 10 کے فین نہیں تو مائیکروسافٹ کا مزید کہنا ہے کہ آپ 30 روز کے اندر پرانے آپریٹنگ سسٹم پر جاسکتے ہیں۔

اس تبدیلی کا اطلاق کاروباری صارفین پر نہیں ہوگا۔

Read Comments