Dawn News Television

شائع 04 فروری 2016 04:57pm

آسٹریلیا میں ماسائی قبیلے کی کرکٹ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک امدادی کرکٹ میچ میں ماسائی قبیلے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور مخالف ٹیم کا جم کر مقابلہ کیا۔

اس میچ کے دوران یہ کھلاڑی اپنے قبیلے کے روایتی ملبوسات پہنے نظر آئے۔

ماسائی قبیلے کی ٹیم سے مقابلے کے لیے رگبی کے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم اتری تھی.

روایتی ملبوسات پہنے ماسائی افراد میدان میں میچ کے دوران رقص کرتے بھی نظر آئے۔

ماسائی قبیلے کا تعلق افریقہ کے قدیم ترین قبائل میں ہوتا ہے، واضح رہے کہ اس وقت یہ قبیلہ کینیا میں آباد ہے.

اس قبیلے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں کرکٹ نہایت مقبول ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ کھلاڑی مختلف اقسام کی سماجی مہمات سے بھی جڑے رہتے ہیں۔

Read Comments