Dawn News Television

شائع 04 فروری 2016 08:22pm

گوگل کروم کا انتہائی مفید فیچر متعارف

ایسا اکثر ہم سب کے ساتھ اس وقت ہوتا ہے جب کسی مفت ایپ کے ڈاﺅن لوڈ لنک کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں اور کسی سائٹ پر ڈاﺅن لوڈ بٹن پر کلک کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو جعلی ہے۔

درحقیقت ایسے کلک کرنے سے آپ کا کمپیوٹر وائرس یا malware کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔

اب گوگل نے صارفین کو اس مسئلے سے نجات دلانے کے لیے اپنے ویب براﺅزر کروم میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو ان ویب سائٹس کے بارے میں خبردار کرے گا جو ایسی دھوکے بازی کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ بدھ کو متعارف کرائی گئی اور یہ گوگل کے محفوظ براﺅزنگ فیچر کی ایک ایکسٹیشن ہے۔

جس کے لیے آپ کو Preferences - Settings - Advanced - Privacy میں ' Protect you and your device from dangerous sites ' ایک باکس پر کلک کرنا ہوگا۔

اگر آپ اس سیٹنگ کو آن کردیں گے تو کروم کسی بھی جعلی ڈاﺅن لوڈ بٹن والی ویب سائٹ اوپن کرنے کر سرخ رنگ کے وارننگ پیج کے ذریعے خبردار کرے گا۔

گوگل کا اپنے بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ یہ انتباہ ایسے پیجز پر ظاہر ہوگا جنھوں نے ڈاﺅن لوڈ بٹن میں اشتہارات کو چھپا رکھا ہو، یا آپ کو ایسا کام کرنے پر اکسانے کی کوشش کریں جو آپ کسی قابل اعتبار سائٹ پر ہی کرسکتے ہیں جیسے پاس ورڈ شیئر کرنا یا ٹیک سپورٹ کی مدد وغیرہ۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments