Dawn News Television

شائع 05 فروری 2016 06:10pm

باجوڑ سے 2500 کلو گرام بارودی مواد برآمد

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے 2500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کھر محمد علی کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں تورغنڈی چیک پوسٹ پر پولیٹیکل حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے پچیس سو کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

بارودی مواد چپس کی سو بوریوں میں چھپایا گیا تھا اور ضلع لوئیر دیر سے باجوڑ ایجنسی اسمگل کیا جا رہا تھا تاہم ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اتظامیہ نے ٹریک اور بارود تحویل میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کرد ی ہیں۔

پو لیٹکل انتظامیہ نے ایجنسی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments