Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 فروری 2016 10:56pm

کیا آپ بتاسکتے ہیں اس سیلفی میں ماں کون ہے؟

آج کل انٹرنیٹ پر ایک سیلفی نے دھوم مچا رکھی ہے جس میں لوگوں پہچاننا ہے کہ جڑواں بہنیں کون ہے اور ماں کون۔

جی ہاں کیلان ماہومز نامی لڑکی نے اپنی جڑواں بہن اور ماں کی ایک سیلفی کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا اور انٹرنیٹ پر لگتا ہے جیسے دھماکہ ہی ہوگیا۔

اور ایک دوسرے سے پوچھا جارہا ہے کہ آخر اس تصویر کون، کون ہے ؟

کیا ماں دائیں جانب ہے یا وہ کیلان کی جڑواں بہن ہے ؟ ہوسکتا ہے وہ کیلان ہی ہو۔

اس سیلفی میں ان تین خواتین کو ایک گاڑی میں بیٹھا دکھایا گیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے ' ماں، ٹوئن اور میں'۔

اس ٹوئیٹ کو دیکھیں اور اندازہ لگائیں کہ ماں کون ہے ؟

لوگوں کے اندر یہ بحث چل رہی ہے کہ ہوسکتا ہے ماں تصویر لینے والی ہو اور دوسری یہ کہ وہ درمیان میں بیٹھی ہے۔

تاہم اس کا جواب ٹوئیٹ کے الفاظ یا کیپشن میں ہی چھپا ہے ۔

آپ کیپشن کو غور سے دیکھیں تو جواب بھی سمجھ میں آجائے گا۔

اور ہاں اب تک اس ٹوئیٹ کو لگ بھگ بیس ہزار بار ری ٹوئیٹ کیا جاچکا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments