Dawn News Television

اپ ڈیٹ 30 اگست 2017 09:40am

نیل پالش ریموور کے 7 حیرت انگیز استعمال

نیل پالش ریموور تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا آپ کے خیال میں اسے کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟

یقیناً آپ کہیں گے کہ وہ ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنے کا کام کرتا ہے مگر آپ کو اس ایسے غیرمعمولی طریقہ استعمال معلوم نہیں جو اسے منفرد بنا دیتے ہیں۔

جی ہاں یہ آپ کے گھر کو چمکانے کے لیے بھی بہت کارآمد چیز ہے۔

کی بورڈ کی صفائی

روئی کو نیل پالش ریموور میں بھگوئیں اور نرمی سے لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کیز پر پھیریں تاکہ وہ اپنی اصل شکل میں بحال ہوجائیں۔

فرش میں نئی جان

کسی کاغذی تولیے کو اس محلول سے گیلا کریں اور ٹائلز، کنکریٹ کے فرش پر موجود نشانات کو صاف کردیں تاہم اسے لکڑی کی سطح پر استعمال نہ کریں۔

جوتوں کو چمکائیں

کسی کاغذی تولیے کو اس سے بھگوئیں اور جوتوں پر اس وقت تک پھیریں جب تک تمام داغ دھبے ختم نہیں ہوجاتے، اس کے بعد صاف کپڑے کو پھیر کر جوتے کو چمکا لیں۔

گلیو کو صاف کریں

اگر جلد پر کسی جگہ طاقتور گلیو چپک جائے اور صاف نہ ہو رہا ہو تو روئی میں نیل پالش ریموور کو بھگوئیں اور اسے متاثرہ جگہ پر پھیر کر جادو دیکھیں۔

مارکر کے نشانات ختم کریں

ہاتھوں یا دیواروں پر سیاہی کے ختم نہ ہونے والے داغوں کو ختم کرنے کے لیے روئی کا گولہ بنائیں اور اسے ریموور میں بھگو کر پھیریں وہ داغ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

ریزر کو صاف کریں

یہ محلول جراثیم کش ہوتا ہے تو کسی ریزر کی صفائی کے لیے اسے ریموور میں بھگوئیں اور پھر بلیڈز کے درمیان کی جگہ کو پانی سے دھولیں، امکان ہے وہ ایک بار پھر نیا جیسا نظر آنے لگے گا۔

چائے کے پیالوں میں جم جانے والے داغوں کی صفائی

کسی پرانے کپڑے کو اس محلول میں بھگوئیں اور پھر چائے یا کافی کے داغوں والی جگہ پر اسے رگڑیں اور پھر صابن اور پانی سے دھولیں۔ اسے کپوں کے باہر پرنٹڈ جگہ پر پھیرنے سے گریز کریں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments