☰
لیانا سوان نے پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلا دیا
گوہاٹی: جنوبی ایشیائی گیمز میں لیانا کیتھرین سوان نے تیراکی میں 200میٹر کی ریس جیت کر پاکستان کو ایونٹ میں پہلے سونے کے تمغے کا حقدار بنا دیا۔
ڈاکٹر ذاکر حسین ایکویٹک کمپلیکس میں لیانا نے دو منٹ 48 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے پاکستان کو پہلا طلائی تمغہ دیا جبکہ سری لنکا کی حسانتھی نگاویلا دوسرے اور بنگلہ دیش کی رومانہ اختر تیسرے نمبر پر رہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان نے 400 میٹر فری اسٹائل میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا۔
ادھر سائیکلنگ کے مقابلے میں پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ صاحبہ بی بی نے 30 کلومیٹر کے انفرادی مقابلے میں 50:10.598منٹ میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔