Dawn News Television

اپ ڈیٹ 07 فروری 2016 10:51pm

کراچی میں رینجرز چیک پوسٹ پر دھماکا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی چیک پوسٹ کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس ایس پی سنٹرل مقدس حید کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے گجر نالا میں واقع چیک پوسٹ کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔

رینجرز اہلکار دھماکے کے وقت پوسٹ میں موجود تھے جس کے باعث انہیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔

ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق واقعے میں بوتل بم کا استعمال کیا گیا جس کا وزن 300 سے 500 گرام تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments