Dawn News Television

شائع 08 فروری 2016 03:41pm

چینی قمری سال کا شاندار جشن

چین سمیت کئی ممالک میں نئے قمری سال کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ سال کی سب سے بڑی تقریب میں مختلف آرٹسٹوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

آج سے شروع ہونے والے نئے چینی قمری سال کو 'بندر کا سال' قرار دیا گیا ہے.

بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں انسانوں کے ساتھ روبوٹس کے گروپ ڈانس بھی توجہ کا مرکز رہے۔

اس دوران رنگین لائٹوں اور اُڑتے ڈرونز کے ساتھ روایتی لباس پہنے بچوں کے گروپ نے شاندار رقص کیا جبکہ نوجوانوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔

نئے قمری سال کے موقع پر چینی عوام نے بڑی تعداد میں عبادت گاہوں کا رخ کیا اور اپنے لیے دعائیں مانگیں.

سال نو سے قبل ہونے والے اسپرنگ فیسٹول کی رنگا رنگا تقریبات سے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا جبکہ شہر اورگلیاں رنگین مجسموں سے سجائی گئیں۔

Read Comments