Dawn News Television

شائع 08 فروری 2016 04:06pm

جب انوشکا نے سلمان کو ’تھپڑ‘ مارا

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فطرت سے کون واقف نہیں، اُن کے غصہ اور جارحانہ رویے کے باعث سب ان سے ذرا فاصلے پر ہی رہتے ہیں تاہم انوشکا شرما نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما نے سلمان خان کو حال ہی میں زور دار 'تھپڑ' رسید کردیا۔

اس سے قبل کہ آپ کچھ اور سوچیں ہم آپ کو آگاہ کردیں کہ یہ 'تھپڑ' اُن کی آنے والی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ کا ایک اہم حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کا ’سلطان‘ میں بالکل مختلف روپ؟

واضح رہے کہ انوشکا شرما سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں سلمان خان ایک پہلوان کا کردار ادا کریں گے۔

اسی سلسلے میں فلم کے ایک سین کی ڈیمانڈ تھی کہ انوشکا، سلمان خان کو زور دار تھپڑ ماریں اور کہا جارہا ہے کہ یہ سین فلم کے پاور فل سینز میں سے ایک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ’سلطان‘ کی ہیروئن بنیں گی

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’سلطان‘ کی ہیروئن کے لیے کنگنا رناوٹ، دپیکا پڈوکون اور پرینیتی چوپڑا سمیت بولی وڈ کی کئی اداکاراؤں کے نام سامنے آئے تاہم کافی عرصے کی جدوجہد کے بعد فلم میں انوشکا شرما کا انتخاب کیا گیا۔

فلم ’سلطان‘ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments