Dawn News Television

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016 05:23pm

پی ایس ایل کٹس میں قومی رنگ نظر انداز

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی کسی بھی فرینچائز ٹیم کی کٹس پر قومی رنگ موجود نہیں ہے.

لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز نے قومی پرچم کے سبز رنگ کو اپنی کٹ پر کہیں بھی جگہ نہیں دی۔

اس کے برعکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تمام ٹیموں کی کٹس پر نیلا رنگ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

شائقین کرکٹ نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جو پی ایس ایل آفیشلز کی اس غلطی پر اور قومی پرچم کے رنگ کو پوری طرح سے نظر انداز کرنے پر مایوس ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments