Dawn News Television

شائع 09 فروری 2016 05:00pm

برازیل کا سالانہ کارنیول، فنکاروں کا شاندار مظاہرہ

برازیل کے بین الاقوامی سطح پر مشہور سالانہ 'کارنیول ریو' میں رواں برس بھی دنیا بھر سے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

18ویں صدی میں شروع ہونے والے اس کارنیول کو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ایسٹر آنے سے کچھ روز قبل مناتے ہیں.

ریو ڈی جنیرو میں اس میلے کا آغاز اتوار کی صبح ہوتا ہے جبکہ اس میلے کا اختتام بدھ کے روز کیا جاتا ہے۔

زکا وائرس کا خدشہ ہونے کے باوجود امریکا اور یورپ سمیت افریقہ سے بھی بڑی تعداد میں لوگ اس کارنیول کا لطف اٹھانے پہنچے.

اس کارنیول میں لوگ رنگ برنگے ملبوسات پہنے نہایت دلچسپ پرفارمنس بھی دیں۔

لوگوں کا اس کارنیول کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کے ملک میں جنتے بھی مسائل ہوں وہ کبھی جشن منانا نہیں بھولتے۔

اس کارنیول میں برازیل کے متعدد سامبا اسکولوں نے حصہ لیا اور شاندار رقص پیش کیا۔

Read Comments