Dawn News Television

شائع 09 فروری 2016 08:50pm

انڈیا: باغ خراب کرنے پر بکری گرفتار

رائے پور: ہندوستان میں پولیس نے منگل کو ایک سینئر بیوروکریٹ کا باغ بار بار خراب کرنے پر ایک بکری اور اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور سے 340 کلومیٹر دور جنک پور میں پولیس نے پیر کو ضلعی مجسٹریٹ کا باغ خراب کرنے پر ایک شخص اور اس کی بکری کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

جنک پور کے افسر رام سیوک پیکرا نے بتایا کہ دونوں کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا ’بکری اور اس کا مالک کچھ دیر پولیس حراست میں رہنے کے بعد رہا ہو چکے ہیں کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ میں جو دفعات لگائی گئیں وہ ‘قابل ضمانت‘ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بکری نے کئی مرتبہ‘جرم کا ارتکاب‘ کیا۔

ضلعی مجسٹریٹ کے باغبان راجیش پیکرا نے بکری پکڑنے کے بعد پیر کو پولیس اسٹیشن لے آیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

افسر نے بتایا کہ ‘باقاعدہ شکایت ملنے کے بعد بکری کے مالک عبدالحسن کو بھی اسی الزام کے تحت گرفتار کیا گیا’۔

‘عبدالحسن نے پولیس اسٹیشن نے بانڈ بھرا کہ آئندہ ان کی بکری باغ کو مزید نقصان نہیں پہنچائے گی’۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments