Dawn News Television

شائع 09 فروری 2016 11:52pm

گردوں اور جگر کے مسائل کی بڑی علامت؟

اگر تو آپ کے ناخن 2 رنگوں میں تقسیم ہوچکے ہو تو وہ گردوں اور جگر کے امراض کی علامت ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ورجینیا یونیورسٹی کی تحقیق میں ناخنوں کی ایک علامت جسے ہاف اینڈ ہاف نیلز کا نام دیا گیا ہے، کو گردوں اور جگر کے مسائل کا انتباہ قرار دیا گیا ہے۔

اس علامت میں ناخن کا ایک حصہ سفید ہوجاتا ہے جبکہ دوسرا حصہ گلابی یا کسی اور رنگ کا ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ناخن کی یہ شکل ممکنہ طور پر اس وقت ہوتی ہے جب مخصوص ہارمونز اکھٹے ہوجائیں یا خون کی شدید کمی ہو اور یہ دونوں گردوں کے امراض کے باعث لاحق ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق گردوں اور جگر کے مسائل اکثر رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں جو ناخنوں اور جلد پر ظاہر ہوتے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اکثر تشخیص پیچیدہ ہوتی ہے اور کچھ علامات مختلف امراض سے منسلک ہوسکتی ہیں تو اگر آپ اپنے ناخنوں میں ایسی تبدیلی دیکھیں تو کسی طبی ماہر سے رجوع کریں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments