Dawn News Television

شائع 10 فروری 2016 06:07pm

ننکانہ صاحب میں خوفناک حادثہ

پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں ایک آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم کے نیتجے میں کم از چھ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

بدھ کو ننکانہ صاحب میں ایک تیزر رفتار کار ماناوالہ روڈ پر کھڑے ایک ایل پی جی ٹینکر سے کھڑا گئی، جس سے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

شدید آگ نے آس پاس متعدد گاڑیوں اور بچوں کو اسکول لے جانے والے ایک رکشے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے قریب موجود دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ تصادم کی وجہ گاڑی کی دھند میں تیز رفتاری بتائی جاتی ہے۔

Read Comments