Dawn News Television

شائع 11 فروری 2016 11:20pm

سکوائش : کوئی پاکستانی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں نہیں

کراچی: پروفیشنل اسکوائش ایسوسی ایشن کی جاری ہونے والی نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 50 پلیئرز میں شامل نہیں۔

پاکستان کے فرحان زمان درجہ بندی میں 59 ویں پوزیشن پر ہیں۔

مصر کے محمد السورباغی نے فرانس کے گروگیری گولٹیئر سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ انگلینڈ کے نک میتھیوز تیسرے نمبر پر برا جمان ہیں۔

1990 کی دہائی میں ٹاپ 10 اسکوائش کھلاڑیوں میں پاکستان کا غلبہ ہوتا تھا، لیکن نئی فہرست میں یہ اعزاز مصر کے پاس ہے، جس کے 5 کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

دوسرے قابل ذکر پاکستانی کھلاڑیوں میں دانش اطلس 71 جبکہ طیب اسلم 73ویں پوزیشن پر ہیں۔

یہ خبر 16-2-12 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments