Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 05:10pm

نیپال میں سوستانی برت کتھا تہوار

کھٹمنڈو: ہندو عقیدت مند نیپال میں ہونے والے سوستانی برت کتھا تہوار میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس تہوار میں عقیدت مند روزانہ اپنی مقدس سوستانی برت کتھا کتاب سے ایک صفحہ پڑھتے ہیں جس میں ان کے خدا مادھو نارائن اور دیوی سوستانی کے ساتھ کئی دیوتاؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

سوستانی برت کتھا کا تہوار ہر سال جنوری اور فروری کے درمیان منایا جاتا ہے۔ ہندو عقیدت مند افراد کا ماننا ہے کہ اس دوران مانگی جانے والی ہر دعا قبول کی جاتی ہے۔

اس تہوار کے دوران عقیدت مند مختلف مندروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں جبکہ وہ ایک مقدس دریا میں غسل کرتے ہیں اور ایک ماہ کے دوران ورتھ (روزہ) رکھتے ہیں۔

زیادہ تر خواتین خاندان کی فلاح و بہبود یا اچھے شریک حیات کی خواہش میں یہ روزے رکھتی ہیں۔

Read Comments