Dawn News Television

شائع 09 مارچ 2016 05:41pm

اسکائپ کا اہم سروس ختم کرنے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے کی ویڈیو چیٹنگ ایپ اسکائپ کو اب دفتری کام کرتے ہوئے بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسکائپ نے گزشتہ سال اسکائپ کو آن لائن آفس سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے ذریعے ویڈیو کال اور چیٹ سروس کے ساتھ دستاویزات کو بھی ایڈٹ کرنے کا موقع ملتا۔

اس پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے اور اب ون ڈرائیو پر آپ اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اب چاہے آپ آن لائن ورڈ فائل پر کام کررہے ہو یا ایکسل، پاور پوائنٹ وغیرہ پر وہاں اپنے اسکائپ فرینڈز سے بات چیت کے لیے آپ کو بس زبان ہی ہلانا ہوگی۔

تاہم ایک طرف اسکائپ کو آن لائن ٹولز سے منسلک کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہو وہیں دوسری جانب مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی ٹی وی ایپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکائپ بلاگ پر جاری بیان کے مطابق صارفین کی جانب سے اسکائپ کو استعمال کرنے کا انداز بدل چکا ہے اور اب بیشتر افراد اسے کسی موبائل ڈیوائس پر استعمال کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی چیز کو مدنظر رکھ اس اپلیکشن کو رواں سال جون سے تمام اسمارٹ ٹی وی ماڈلز سے ختم کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments