Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 06:57pm

ایکواڈور : تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری

کیٹو: جنوبی امریکا کے ساحلی ملک ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد ہوچکی ہے۔

قیامت خیز زلزلے کے باعث دو ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، جبکہ350 سے زائد عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایکواڈور میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 350 سے زائد ہو گئی

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔

امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق 1979 کے بعد ایکواڈور میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

زلزلے کے بعد ایکواڈور کی حکومت نے 6 صوبوں، جن میں زیادہ تر ساحلی صوبے ہیں، میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور فوج کو ان صوبوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے کولمبیا کے شہر کالی میں بھی محسوس ہوئی، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Read Comments