Dawn News Television

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016 06:27pm

بگ تھری کی تحلیل کا امکان ہے:شہریار خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہےکہ امید ہے آئی سی سی کےدبئی میں ہونے والے اجلاس کے بعد بگ تھری تحلیل ہوجائے گا۔

شہریارخان کا کہنا تھا کہ'میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کرنے جارہا ہوں جس کا ایجنڈا بگ تھری کو ختم کرکے نئے نظام کو حتمی شکل دینا ہے'۔

آئی سی سی نے 2013 میں تین ملکوں ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری کا ایک مضبوط نظام قائم کیا تھا جس کو آئی سی سی سے زیادہ فوائد حاصل ہورہے تھے تاہم اس پر کرکٹ کے غیرجانبدار حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

لیکن صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب ششانک منوہرآئی سی سی کے نئے چیئرمین بنے اوراس نظام پر عدم اعتماد کا اظہارکیا۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کے نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ملکوں کو یکساں مواقعے دینے کے لیے کچھ تجاویز تیار کی ہیں۔

یہ خبر 19 اپریل کے ڈآن اخبار سے لی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments