Dawn News Television

شائع 20 اپريل 2016 08:43pm

کیا یہ ہے دنیا کی سب سے بہترین ملازمت؟

ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر دنیا کی سب سے بہترین بلکہ خواب جیسی ملازمت آپ کی منتظر ہے۔

اور آپ کو کرنا بھی کیا ہے بس چند تصاویر ٹوئیٹ ہی تو کرنی ہے جس کے بدلے آپ کو سالانہ 65 سے 72 ہزار ڈالرز (پاکستانی 68 سے 75 لاکھ روپے) تنخواہ کے ساتھ ساتھ 33 سالانہ تعطیلات بھی ملیں گی۔

آپ کو بس برطانوی شہزادے جارج کی ہنستی مسکراتی تصاویر ٹوئٹر پر ڈالنا ہوں گی۔

جی ہاں برطانوی شاہی خاندان نے ' ہیڈ آف ڈیجیٹل انگیج منٹ' کے لیے ایک نئی ملازمت کا اشتہار اپنی آفیشل ویب سائٹ پر دیا ہے۔

اس ملازمت میں شاہی خاندان کے عوامی کردار اور کام کو دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے لانا ہوگا اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے صرف برطانوی شہریوں تک محدود نہیں رکھا گیا یا قومیت کی کوئی شرط موجود نہیں۔

اور ہاں ملازمت کے دوران دوپہر کا کھانا بھی برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔

کیا آپ اب بھی اس خبر کو پڑھ رہے ہیں ؟ لنک پر جاکر اپلائی کرکے قسمت آزمائی کیوں نہیں کرتے؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments