☰
اب دستانے دیں گے اشاروں کو زبان
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں دنیا تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے وہیں مختلف، نت نئی اور منفرد ایجادات سامنے آرہی ہیں، جن کا مقصد ان ایجادات سے انسانی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کے 2 طالب علموں نے قوتِ گویائی سے محروم افراد کے لیے ایسے دستانے ایجاد کیے ہیں جن سے سامنے والا فرد اشاروں کی زبان کو آواز کے ساتھ ساتھ تحریر کی صورت میں بھی سمجھ سکتا ہے۔
یہ دستانے یونیورسٹی آف واشنگٹن کے طالب علموں نے میسی چوسٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہونے والے سالانہ ٹیکنالوجی مقابلے ' لیملسن-ایم آئی ٹی اسٹوڈنٹس پرائز' کے لیے پیش کیے، جنھیں سال کی بہترین ایجاد قرار دے کر 10ہزار ڈالر انعام سے نوازا گیا۔