Dawn News Television

شائع 29 اپريل 2016 09:07pm

گرمی کی بڑھتی شدت سے لوگ پریشان

جوں جوں گرمیوں کی آمد قریب آرہی ہے اور درجہ حرارت کا پارہ چڑھ رہا ہے، ویسے ویسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سورج کی بڑھتی تپش نے ملک کے مختلف حصوں میں معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے جبکہ اکثر مقامات پر منچلوں نے نہروں یا دریاﺅں میں نہانے کو عادت بنالیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت صوبہ سندھ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدلتے موسم کا اظہار الفاظ میں بھی کیا جاسکتا ہے مگر یہ چند تصاویر اس کی زیادہ بہتر عکاسی کرسکتی ہیں۔

Read Comments