Dawn News Television

شائع 01 مئ 2016 10:44pm

پاکستان میں عالمی یوم مزدور کے موقع پر مظاہرے

پاکستان سمیت آج پوری دنیا میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا۔

یہ دن یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں کی جانب سے اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد محنت کشوں کو ان کے بنیادی حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ہے تاہم صورت حال اس کے برعکس ہے۔

مزدوروں کی عالمی تنظیم آئی ایل او کے مطابق دنیا کے مزدوروں کا 20 فیصد حصہ غربت کی نچلی سطح پر زندگی گزار رہا ہے جبکہ 40 فیصد غربت کے ساتھ مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

پاکستان میں اس دن کو منانے کا آغاز ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں ہوا تھا.

Read Comments