Dawn News Television

شائع 03 مئ 2016 09:43pm

رے بیک کا ڈبلیو ڈبلیو ای کیرئیر ختم؟

رے بیک ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک مقبول ریسلر ہے مگر لگتا ہے کہ ان کا کیرئیر لگ بھگ ختم ہوگیا ہے۔

جی ہاں گزشتہ شب منڈے نائٹ را میں رے بیک کو یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے نمبرون امیدوار کے تعین کے لیے ہونے والے بیٹل رائل میں شرکت کرنا تھی مگر وہ اس میں نظر نہیں آئے۔

اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ رے بیک اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے درمیان معاہدے کو لے کر تنازع ہوا ہے جس کے باعث انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔

پیر کی سہ پہر سابق انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن نے چیئرمین ونس میکموہن سے ملاقات کی جس میں رے بیک کو کمپنی کی جانب سے دیئے گئے نئے معاہدے کی پیشکش پر بات کی گئی۔

رے بیک کا سابقہ معاہدے آئندہ چند ماہ میں ختم ہورہا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسے قبل از وقت بڑھانا چاہتی ہے۔

تاہم رے بیک کو معاوضے پر اعتراض تھا جس کے نتیجے میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر ریسلر کو ان کی پیشکش قبول نہیں تو وہ گھر جاسکتے ہیں۔

اور رے بیک نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای سے فی الحال عارضی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

کچھ عرصے تک رے بیک کو موجودہ معاہدے کے تحت معاوضہ گھر میں ادا کیا جاتا رہے گا تاہم ایکسپائر ہونے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای ہونے باضابطہ طور پر باہر نکالنے کا اعلان کرے گی اور کہیں اور کام کرنے کے لیے آزاد ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments