Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 مئ 2016 01:02am

فیس بک کا ڈراؤنا خواب بن جانے والا خفیہ فیچر

اگر آپ بھی ہماری طرح ہیں تو یقیناً فیس بک پر اسکرولنگ کرتے ہوئے جس چیز کو دل کرے اس کو لائیک کردیتے ہوں گے؟

اب چاہے وہ کوئی کھانے کی ہو، جگہ کی یا کسی بھی چیز اور بلاسوچے سمجھے یہ کام کرتے رہتے ہیں؟

اگر ہاں تو اب ذرا محتاط ہوجائیں۔

جی ہاں فیس بک کے اندر ایک فیچر چھپا ہوا ہے جو کچھ افراد کو معلوم اور بیشتر کو اس کا علم نہیں مگر اس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے لائیک کی گئی تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

جی ہاں فیس بک صارف اپنے دوست کی ہر وہ تصویر دیکھ سکتا ہے جو اس نے کبھی بھی لائیک کی ہو۔

اس کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے بس فیس بک سرچ بار پر photos liked by لکھیں اور اس کے آگے اپنے فیس بک فرینڈ کا نام لکھ کر انٹر کردیں اور بس۔

اس طریقے سے آپ فوٹو کو سال، جگہ وغیرہ کے ذریعے بھی فلٹر کرسکتے ہیں اور چاہے تو اپنی ہی لائیک کی گئی تصاویر کو دیکھتے ہوئے گھنٹوں گزار سکتے ہیں۔

یہ فوٹو سرچ بھی فیس بک کے گمنام فیچرز میں سے ایک ہیں جو پرلطف ہونے کے ساتھ ساتھ ڈراﺅنا خواب بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments