Dawn News Television

شائع 20 مئ 2016 06:09pm

سری لنکا میں شدید بارشیں ، لاکھوں افراد متاثر

کولمبو: سری لنکا میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 45 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

سری لنکا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران شدید بارشوں سے دارالحکومت کولمبو کے گردو نواح سمیت دیگر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔

حکام کے مطابق تین علاقے سرے پورا، ایلجے پٹیا اور پالی باگے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی گرنے سے 45 افراد کی ہلاک کی تصدیق ہوئی ہے تاہم عالمی امدادی اداروں کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جو کہ 300 سے تجاوز ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں حکومت نے امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو طلب کر لیا ہے۔

امدادی سرگرمیوں میں 500 سے زائد افراد کو مختلف علاقوں سے ریسکیو کیاگیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق مختلف متاثرہ علاقوں سے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

Read Comments