Dawn News Television

شائع 24 مئ 2016 12:02pm

جب شاہ رخ کو اپنے اسکول کے دن یاد آئے

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک طویل عرصے سے باکس آفس کے ساتھ ساتھ مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور ان کے کیرئیر میں آنے والی ہر کامیابی اداکار نے اپنے بل پر حاصل کی ہے۔

شاہ رخ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ممبئی کی ایک سڑک کی تصویر شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے اسکولز کتنے تبدیل ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی دس بہترین فلمیں

انہوں نے اپنا اسکول کا دور یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ان کے والد انہیں روزانہ اسکول چھوڑنے جایا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 کی فلم 'دیوانہ' سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک فلموں میں جلوے بکھیرے۔

شاہ رخ خان اس وقت اپنی فلم 'رئیس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، ماہرہ کی 'رئیس' ریلیز سے قبل تنازع کا شکار

فلم 'رئیس' اگلے سال سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments