Dawn News Television

شائع 26 مئ 2016 07:43pm

اینڈرائیڈ فونز کو مل جائے گی پاس ورڈز سے نجات

گوگل کے ایک بڑے تحقیقی پراجیکٹ کی بدولت بہت جلد آپ اپنے اینڈائیڈ فون پر ایپس تک محفوظ طریقے سے رسائی بغیر کسی پاس ورڈ کے حاصل کرسکیں گے۔

جی ہاں بہت جلد اینڈرائیڈ فونز کے صارفین کو کسی قسم کے پاس ورڈ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گوگل کا پراجیکٹ اباکیوس میں فون کے سنسرز کو استعمال کرتے ہوئے اس ڈیوائس کو استعمال کرنے والے فرد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے، جیسے ٹائپنگ کا انداز، لوکیشن اور چہرے سمیت دیگر۔

اس تمام ڈیٹا کا موازنہ اس معلومات سے کیا جاتا ہے جو گوگل آپ کے بارے میں جانتا ہے۔

اس کے بعد مشینی ذہانت اس ڈیٹا کی بنیاد پر ' ٹرسٹ اسکور' کا تخمینہ لگا کر اس بات کا تعین کرتی ہے کہ اس ڈیوائس کو استعمال کرنے والا صارف اس کا مالک ہے یا نہیں۔

تو اگر آپ کو فون پر کسی مخصوص ایپ کے اکاﺅنٹ تک رسائی ملے گی تو آپ اس ایپ کو بغیر کسی پاس ورڈ کے اس وقت تک استعمال کرسکیں گے جب تک آپ کا ٹرسٹ اسکور برقرار رہے گا۔

گوگل نے اس پراجیکٹ کا اعلان گزشتہ سال اپنی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران کیا تھا۔

اب اس کا اطلاق رواں سال کے آخر تک اینڈرائیڈ صارفین پر ہوجائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments