Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 مئ 2016 10:08pm

صرف 15 منٹ میں اپنا اے سی تیار کریں

موسم گرما کی شدت میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگوں کا حال خراب ہوتا جارہا ہے جبکہ ائیرکنڈیشنر (اے سی) کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند عام اور سستی گھریلو اشیاءکی بدولت آپ اپنا اے سی خود بھی تیار کرسکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی یہ بہت آسان ہے اور آپ صرف 15 منٹ میں اپنا اے سی تیار کرسکتے ہیں۔

آپ کو ایک کولر (جس میں کولڈ ڈرنکس رکھی جاتی ہیں)، چھوٹا ٹیبل فین، ڈکٹ ٹیپ، ڈرائیر وینٹ، کٹر اور مارکر چاہئے ہوگا۔

سب سے پہلے کولر کے اوپر موجود ڈھکن کے اوپر پنکھے کو رکھ کر مارکر سے اس کے گرد نشان بنالیں اور پھر یہی کام وینٹ کے ساتھ بھی کریں۔

بعد میں مارکر سے بنائے جانے والے نشانات کو کٹر سے کاٹ لیں اور اس کے بعد ڈرائیر وینٹ کو درمیان سے کاٹ دیں۔

اب وینٹ کو انگلش لفظ ایل کی شکل میں اس کے سائز کے مطابق کاٹے سوراخ میں فکس کردیں اور ارگرد ڈکٹ ٹیپ لگا دیں۔

کولر کو فریزر میں جمی ہوئی پانی کی بوتلوں سے بھردیں اور پھر ڈھکن لگا کر پنکھے کو اس کے سائز کے مطابق کاٹے گئے سوراخ پر فکس کردیں۔

15 منٹ کے اندر آپ کا اے سی تیار ہوجائے گا بس اب پنکھے کو چلائیں اور اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا کا مزہ لیں۔

نیچے موجود ویڈیو سے آپ اس طریقے کو عملی شکل میں آزماتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

بشکریہ ٹیک انسائیڈر


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments