Dawn News Television

شائع 30 مئ 2016 10:28pm

سورج کی شعاعیں بینائی کے لیے نقصان دہ

نظر کی کمزوری کا مسئلہ تو عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر افراد کو لاحق ہوتا ہے مگر ایک عام چیز اس کو زیادہ بدتر بنادیتی ہے۔

جی ہاں سورج کی شعاعوں کی زد میں بہت زیادہ رہنا بینائی کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

فورڈہم یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ خاص طور پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد اگر سورج کی روشنی میں بہت زیادہ وقت گزاریں تو بینائی کے مسائل سنگین ہوسکتے ہیں۔

بینائی کو تحفظ دینے والے 14 بہترین طریقے

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جلد کو نقصان پہنچانے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں آنکھوں کو بھی نقصان پہنچاسکتی ہے جس سے موتیے یا بینائی کے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سنگین حالات میں تو بینائی کے مسائل اتنے زیادہ بڑھ سکتے ہیں کہ اندھے پن کا خطرہ ہوتا ہے۔

تاہم محققین نے کہا ہے کہ اس مسئلے سے بچنے کا حل انتہائی آسان ہے اور وہ ہے سن گلاسز کا استعمال خاص طور پر 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو تو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ نیند کی کمی بھی چشمے لگنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments