Dawn News Television

شائع 31 مئ 2016 05:18pm

سرمد کھوسٹ بھی رمضان شو کے میزبان

رمضان کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے اور اس حوالے سے ٹی وی چینیلز کی جانب سے خصوصی پروگرامز کی تیاری کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

اس بار ایک اور معروف شخصیت بھی اس دوڑ کا حصہ بننے جارہی ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ سرمد کھوسٹ ہیں۔

اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ ' اسٹار افطار ود سرمد کھوسٹ' نامی شو کی میزبانی کریں گے جو کہ افطار کے وقت سے قبل ٹی وی چینیل اردو 1 پر نشر کیا جائے گا۔

سرمد کھوسٹ کے مطابق ' میں اس شو میں اپنے فنکار دوستوں کے ساتھ کھانا پکاتے اور گپ شپ کرتا نظر آﺅں گا، یہ ایک ریکارڈڈ شو ہوگا'۔

ان کا کہنا تھا ' یہ میری کمپنی سرمد کھوسٹ کی پہلی پروڈکشن ہے اور میری بہن کنول کھوسٹ اس کی ہدایات دیں گی'۔

سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ 30 کے لگ بھگ مہمان ان کے شو کا حصہ بنیں گے جن میں ماہرہ خان، ریما، جنید خان اور ماورا حسین سمیت دیگر شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا ' میں بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں کم از کم بڑے شوز سے تو بالکل نہیں، یہ تو ایک چھوٹا اور پرسنل شو ہوگا'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments