Dawn News Television

اپ ڈیٹ 08 جون 2016 05:10pm

لیونارڈو ڈی کیپریو ’رومی‘ کے کردار میں؟

ہولی وڈ صوفی شاعر جلال الدین رومی کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے۔

guardian کی ایک رپورٹ کے مطابق ہولی وڈ مصنف ڈیوڈ فرینزونی اور پروڈیوسر سٹیفن جوئل براؤن مل کر اس پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم مغربی سینما میں مسلمانوں کے بارے میں پائے جانے والے تاثر کو تبدیل کر دے گی۔

لیکن ہر کسی کا ایسا ماننا نہیں ہے کہ فلم اپنے مقصد میں پوری اتر پائے گی، لیکن ایسا کیوں؟

ہولی وڈ مصنف اور ہدایت کار اس سوانح حیات کے لیے ہولی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو ’رومی‘ کے کردار جبکہ روبرٹ ڈاؤننگ جونئیر کو ’شمس تبریز‘ کے کردار کے لیے انتخاب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تاہم ٹوئٹر پر اس خیال کو زیادہ پسند نہیں کیا جارہا۔

لوگوں نے دونوں ہولی وڈ اداکاروں کو یہ کردار ادا کرنے کے خیال پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور رابرٹ ڈاؤننگ ان کرداروں کو بخوبی انداز میں نہیں نبھا سکتے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Read Comments